BR100 Increased By (0.64%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.60 Decreased By ▼ -0.16 (-0.27%)
BIPL 28.20 Increased By ▲ 0.19 (0.68%)
BOP 36.17 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
CNERGY 9.70 Increased By ▲ 0.30 (3.19%)
DFML 19.80 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 224.01 Increased By ▲ 0.71 (0.32%)
FABL 101.90 Increased By ▲ 0.58 (0.57%)
FCCL 56.05 Increased By ▲ 0.58 (1.05%)
FFL 17.60 Increased By ▲ 0.12 (0.69%)
GGL 25.00 Increased By ▲ 0.19 (0.77%)
HBL 314.50 Increased By ▲ 5.61 (1.82%)
HUBC 226.99 Increased By ▲ 0.06 (0.03%)
HUMNL 11.11 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.16 (2.02%)
LOTCHEM 31.59 Increased By ▲ 1.16 (3.81%)
MLCF 104.50 Increased By ▲ 1.73 (1.68%)
OGDC 334.00 Increased By ▲ 0.45 (0.13%)
PAEL 45.00 Decreased By ▼ -0.07 (-0.16%)
PIBTL 17.98 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
PIOC 271.97 Increased By ▲ 0.13 (0.05%)
PPL 237.01 Increased By ▲ 1.39 (0.59%)
PRL 42.10 Increased By ▲ 0.25 (0.6%)
SNGP 112.34 Decreased By ▼ -1.89 (-1.65%)
SSGC 30.89 Decreased By ▼ -0.18 (-0.58%)
TELE 9.19 Increased By ▲ 0.19 (2.11%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.06 (-0.47%)
TRG 65.60 Increased By ▲ 0.43 (0.66%)
UNITY 10.31 Increased By ▲ 0.11 (1.08%)
WTL 1.33 Increased By ▲ 0.01 (0.76%)
پاکستان

متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت

  • جوہری تنصیبات کو کسی بھی حالت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، ترجمان دفترِ خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر اتوار کو ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کی برادر عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندراپی نے ایک بیان میں کہا کہ جوہری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے قوانین و قراردادوں میں درج جوہری تحفظ اور سلامتی کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی حالت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں انسانی جانوں، ماحولیات اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن اور ناقابلِ تلافی نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شہری جوہری انفرااسٹرکچر کے تحفظ اور اس کی حرمت کو بین الاقوامی سطح پر ایک مسلمہ اصول کی حیثیت حاصل ہے، جسے ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔

پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہوں۔

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔


Comments

200 حروف