دنیا
ایران کا برکس ممالک سے امریکہ اور اسرائیل کی مذمت کا مطالبہ
- ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں، عباس عراقچی
ایران نے جمعرات کے روز برکس کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں، یہ بات وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہی۔
انہوں نے برکس ممالک سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی اداروں کی سیاست زدگی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ مغرب کی برتری اور استثنیٰ کا جھوٹا احساس ہم سب کو مل کر توڑنا ہوگا۔
برکس ممالک میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، ایران، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

























Comments