BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو ہمیں کال کرلے، ٹرمپ

  • اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آ سکتے ہیں یا ہمیں کال کر سکتے ہیں، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ براہِ راست امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آ سکتے ہیں یا ہمیں کال کر سکتے ہیں، ہمارے پاس محفوظ رابطے موجود ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں امریکہ نے اپنے نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا پاکستان کا مجوزہ دورہ بھی منسوخ کر دیا، جسے امن کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس جا چکے تھے، جہاں انہوں نے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تاہم امریکی نمائندوں کی عدم موجودگی کے باعث براہِ راست مذاکرات ممکن نہ ہو سکے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عباس عراقچی ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پس پردہ سفارتی کوششیں جاری ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست بات چیت تاحال شروع نہیں ہو سکی۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں کسی بڑی پیش رفت کے امکانات محدود ہیں، تاہم سفارتی رابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔

Comments

200 حروف