BR100 Increased By (0.19%)
BR30 Increased By (0.35%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 58.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.1%)
BIPL 27.21 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
BOP 34.72 Increased By ▲ 0.32 (0.93%)
CNERGY 12.68 Decreased By ▼ -0.43 (-3.28%)
DFML 18.50 Increased By ▲ 0.10 (0.54%)
DGKC 216.51 Increased By ▲ 2.85 (1.33%)
FABL 99.90 Increased By ▲ 0.34 (0.34%)
FCCL 58.07 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
FFL 16.25 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 24.35 Increased By ▲ 0.37 (1.54%)
HBL 333.00 Decreased By ▼ -5.16 (-1.53%)
HUBC 214.12 Increased By ▲ 0.76 (0.36%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.08 (-0.76%)
KEL 7.45 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
LOTCHEM 27.72 Increased By ▲ 0.05 (0.18%)
MLCF 102.94 Increased By ▲ 0.19 (0.18%)
OGDC 320.60 Increased By ▲ 1.68 (0.53%)
PAEL 43.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.23%)
PIBTL 16.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.18%)
PIOC 277.00 Increased By ▲ 4.00 (1.47%)
PPL 232.50 Increased By ▲ 3.05 (1.33%)
PRL 69.50 Decreased By ▼ -1.30 (-1.84%)
SNGP 103.50 Decreased By ▼ -1.08 (-1.03%)
SSGC 27.40 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.60 Increased By ▲ 0.07 (0.82%)
TPLP 15.65 Decreased By ▼ -0.11 (-0.7%)
TRG 60.19 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
UNITY 11.74 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

اقوام متحدہ کے سمندری ادارے کی آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز رانوں کے لیے امداد کی اپیل

  • 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد اس اسٹریٹیجک آبنائے میں جہاز رانی معطل ہونے سے تقریباً 20,000 ملاح اور 2,000 بحری جہاز پھنس کر رہ گئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

اقوام متحدہ کے سمندری ادارے (آئی ایم او) کے سربراہ نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ہزاروں جہاز رانوں کے لیے مدد کی اپیل کی ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نے اس اہم بحری گزرگاہ کو مفلوج کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے مطابق 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے باعث اس اسٹریٹیجک آبنائے میں جہاز رانی معطل ہونے سے تقریباً 20,000 ملاح اور 2,000 بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کی خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ اسی آبنائے سے گزرتا ہے۔

آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیوز نے سنگاپور میں ایک میری ٹائم کانفرنس کے دوران بتایا کہ پھنسے ہوئے ملاح شدید ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ کن حالات سے گزر رہے ہیں۔

ڈومنگیوز نے جہاز ران کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ ملاحوں کو ذہنی صحت جیسے معاملات پر ریموٹ سپورٹ (دور بیٹھے مدد) فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ممالک نے ملاحوں کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائنز قائم کی ہیں، جبکہ دیگر انہیں خوراک فراہم کر رہے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ انفرادی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے، جیسے ملاحوں سے خود رابطہ کر کے ان کی بات سننا، تاکہ وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تاحال محدود ہے کیونکہ امریکہ اور ایران دونوں نے جنگ کے لیے تیار رہنے کا انتباہ دیا ہے، جبکہ دوسری جانب بدھ کو ختم ہونے والی جنگ بندی کی مدت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

Comments

200 حروف