BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ایران جنگ تاریخ کے سب سے بڑے توانائی بحران کا سبب بن رہی ہے، آئی ای اے

  • مشرقِ وسطیٰ میں جنگ نے آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کو مفلوج کردیا
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کے سربراہ نے منگل کو کہا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تنازع دنیا کو اب تک کے بدترین توانائی بحران سے دوچار کررہا ہے۔

بیرول نے منگل کوفرانس انٹر ریڈیو کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ واقعی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ روس کے ساتھ پٹرول بحران اور گیس بحران کے اثرات کو یکجا کریں تو یہ بحران پہلے ہی بہت بڑا ہوچکا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ نے آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کو مفلوج کردیا جو عالمی سطح پر تیل اور ایل این جی کی ترسیل کا پانچواں حصہ فراہم کرنے والا اہم راستہ ہے۔

یہ روس اور یوکرین کی جنگ کے اثرات کے بعد ایک نیا بحران ہے جس نے پہلے ہی یورپ کو روسی گیس کی سپلائی منقطع کردی تھی۔

بائیرول نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ عالمی توانائی کی منڈیوں کی موجودہ صورتحال کو 1973، 1979 اور 2022 کے گزشتہ بحرانوں کے مجموعی اثر سے بھی زیادہ بدتر دیکھ رہے ہیں۔

مارچ میں آئی ای اے نے ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے بڑھتی قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تزویراتی ذخائر سے ریکارڈ 40 کروڑ بیرل تیل نکالنے پر اتفاق کیا تھا۔

Comments

200 حروف