BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (1.03%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.45%)
BAFL 55.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.40 Increased By ▲ 0.32 (1.33%)
BOP 28.85 Increased By ▲ 0.27 (0.94%)
CNERGY 12.91 Increased By ▲ 0.20 (1.57%)
DFML 16.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.62%)
DGKC 182.64 Increased By ▲ 1.03 (0.57%)
FABL 91.87 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
FCCL 51.89 Increased By ▲ 0.42 (0.82%)
FFL 14.15 Increased By ▲ 0.14 (1%)
GGL 20.15 Increased By ▲ 1.12 (5.89%)
HBL 288.84 Increased By ▲ 1.58 (0.55%)
HUBC 192.50 Increased By ▲ 0.99 (0.52%)
HUMNL 9.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.22%)
KEL 6.00 Increased By ▲ 0.06 (1.01%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.19 (0.72%)
MLCF 90.60 Increased By ▲ 0.79 (0.88%)
OGDC 301.79 Increased By ▲ 2.05 (0.68%)
PAEL 34.00 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
PIBTL 13.85 Increased By ▲ 0.13 (0.95%)
PIOC 232.10 Increased By ▲ 1.04 (0.45%)
PPL 218.80 Increased By ▲ 1.33 (0.61%)
PRL 102.78 Increased By ▲ 3.59 (3.62%)
SNGP 90.60 Increased By ▲ 0.68 (0.76%)
SSGC 23.05 Increased By ▲ 0.43 (1.9%)
TELE 7.12 Increased By ▲ 0.07 (0.99%)
TPLP 11.94 Increased By ▲ 0.12 (1.02%)
TRG 56.05 Decreased By ▼ -0.50 (-0.88%)
UNITY 8.31 Decreased By ▼ -0.16 (-1.89%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کیلئے کوششوں پر تبادلہ خیال

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے، مسعود پزشکیان
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے صدر پزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نےاسلام آباد میں مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطح وفد بھیجا جس کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی تھی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے عمل کے حق میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے اس ہفتے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی تعمیری بات چیت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے تعاون سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر پزشکیان نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا امن کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط عزم پر شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

Comments

200 حروف