BR100 Increased By (0.17%)
BR30 Increased By (0.11%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.11%)
BAFL 55.19 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.58 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 28.69 Decreased By ▼ -0.13 (-0.45%)
CNERGY 12.37 Increased By ▲ 0.08 (0.65%)
DFML 16.30 Increased By ▲ 0.07 (0.43%)
DGKC 181.11 Decreased By ▼ -0.77 (-0.42%)
FABL 91.45 Increased By ▲ 0.06 (0.07%)
FCCL 51.42 Decreased By ▼ -0.36 (-0.7%)
FFL 13.93 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 18.20 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 0.55 (0.19%)
HUBC 192.35 Decreased By ▼ -0.13 (-0.07%)
HUMNL 9.32 Decreased By ▼ -0.08 (-0.85%)
KEL 5.91 Increased By ▲ 0.06 (1.03%)
LOTCHEM 26.24 Increased By ▲ 0.18 (0.69%)
MLCF 89.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
OGDC 297.34 Decreased By ▼ -1.62 (-0.54%)
PAEL 33.36 Decreased By ▼ -0.14 (-0.42%)
PIBTL 13.86 Increased By ▲ 0.09 (0.65%)
PIOC 231.80 Increased By ▲ 1.33 (0.58%)
PPL 216.90 Decreased By ▼ -0.53 (-0.24%)
PRL 93.60 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
SNGP 88.91 Decreased By ▼ -0.82 (-0.91%)
SSGC 22.55 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.14 Increased By ▲ 0.09 (1.28%)
TPLP 12.07 Decreased By ▼ -0.03 (-0.25%)
TRG 54.00 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.91 Increased By ▲ 0.23 (2.65%)
WTL 0.95 Decreased By ▼ -0.01 (-1.04%)
مارکٹس

حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • برینٹ خام تیل کے سودے 89 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے بعد 106.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان لڑائی سے تیل کی رسد کو لاحق خطرات اور روس سے ڈیزل کی برآمدات بڑھنے کے امکانات ہیں۔

عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے سودے 89 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے بعد 106.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 80 سینٹ یا 0.9 فیصد بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ گزشتہ روز برینٹ کی قیمت میں 0.9 فیصد کمی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

نسان سیکیورٹیز انویسٹمنٹ کے چیف اسٹریٹجسٹ ہیرویوکی کیکواکا کے مطابق حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان تنازع سے رسد کے حوالے سے خدشات قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ تاہم روسی ڈیزل کی برآمدات میں اضافے کی توقع سے منڈی میں رسد کی قلت کم ہوسکتی ہے، جس سے قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ محدود رہنے کا امکان ہے۔

سعودی وزارت توانائی کے مطابق حوثیوں نے ظہران شہر میں سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں محدود پیمانے پر آگ لگ گئی۔ حوثی گزشتہ ہفتے سے یمنی حکومتی فورسز کی حمایت پر سعودی عرب کے خلاف بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کر رہے ہیں۔ ہفتے کو ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب اوپیک کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ امریکی ایران جنگ کے باعث ترسیل میں رکاوٹوں کے باوجود تیل کی پیداوار بڑھائی، جس سے اوپیک پلس کی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ادھر ایرانی حکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، جبکہ روس نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات اور امریکا کو ڈیزل برآمد کرنے کے معاہدے کے درمیان براہ راست تعلق کی تردید کی ہے۔

Comments

200 حروف