امریکی حکام کل مذاکرات کے لئے پاکستان پہنچیں گے، ٹرمپ کا اعلان
- امریکی وفد کل رات تک اسلام آباد روانہ ہو جائے گا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکی نمائندے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کل شام اسلام آباد، پاکستان جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے لکھا کہ ہم ایک انتہائی منصفانہ اور معقول ڈیل (معاہدے) کی پیشکش کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اسے قبول کر لیں گے، کیونکہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ ایران کے ایک ایک پاور پلانٹ اور ایک ایک پل کو تباہ کر دے گا۔























Comments