BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ملک کو امریکا کی جانب سے موصول ہونے والی ”نئی تجاویز“ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار واشنگٹن کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”گزشتہ دنوں پاکستان کی فوج کے سربراہ کی تہران میں بطور ثالث اور مذاکرات میں سہولت کار موجودگی کے دوران امریکی فریق کی جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں، جن کا اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت جائزہ لے رہا ہے اور ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔“

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بیان کے مطابق ایرانی مذاکراتی وفد ”کسی بھی قسم کی معمولی سی رعایت، پسپائی یا نرمی“ نہیں کرے گا اور ایران کے قومی مفادات کا پوری قوت سے دفاع کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان مرکزی ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، اور اسی کی میزبانی میں اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ہونے والے ابتدائی مذاکرات ہوئے جو کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے۔

نئی تجاویز کا انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بندرگاہوں پر جاری امریکی ناکہ بندی کے جواب میں آبنائے ہرمز کی بندش دوبارہ نافذ کر رہا ہے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو ”بلیک میل“ کرنے کی کوشش کے خلاف انتباہ جاری کیا۔

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ ”ایران جنگ کے حتمی خاتمے تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ٹریفک کی نگرانی اور کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے“، اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی ناکہ بندی کسی بھی ”مشروط یا محدود دوبارہ کھلنے“ کی اجازت نہیں دیتی۔

کونسل کے مطابق کسی بھی ممکنہ کھولنے کی صورت میں ایران جہازوں کے لیے ٹرانزٹ سرٹیفکیٹس جاری کرے گا، جبکہ سیکیورٹی، حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق خدمات کی فیس کی ادائیگی بھی لازمی ہوگی۔

Comments

200 حروف