BR100 Decreased By (-0.86%)
BR30 Decreased By (-1.43%)
KSE100 Decreased By (-0.7%)
KSE30 Decreased By (-0.68%)
BAFL 56.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.95 Decreased By ▼ -4.50 (-2.34%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.05 Decreased By ▼ -0.74 (-1.4%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.28 Decreased By ▼ -1.88 (-2.02%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.98 (-0.94%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 221.39 Decreased By ▼ -5.52 (-2.43%)
PRL 91.25 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
SNGP 90.52 Decreased By ▼ -1.32 (-1.44%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.13 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ، 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس گرگیا

  • بینچ مارک انڈیکس 180,104.61 پوائنٹس پر بند ہوا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دن کے اختتام پر معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے آغاز میں خریداری کا رجحان رہا، جس کے بعد مارکیٹ میں استحکام اور اختتامی اوقات میں تیز فروخت دیکھی گئی۔ مارکیٹ مثبت انداز میں کھلی اور صبح کے سیشن کے دوران بینچ مارک انڈیکس 181,433.85 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں انڈیکس نے ابتدائی اضافہ بڑی حد تک واپس کردیا اور دوپہر تک 180,700 سے 181,000 پوائنٹس کی سطح کے درمیان محدود اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ تاہم کاروبار کے آخری گھنٹوں میں فروخت کا دباؤ نمایاں طور پر بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس دن کی کم ترین سطح 180,035.92 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس یا 0.11 فیصد کمی سے 180,104.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بحالی دیکھنے میں آئی اور مسلسل دو سیشنز کی منافع خوری کے بعد خریداری بحال ہونے سے مارکیٹ میں تیزی رہی۔ امریکی اور ایرانی جنگ بندی میں توسیع کی اطلاعات نے کاروبار کے اختتام کے قریب مارکیٹ کو مزید تقویت دی۔بینچ مارک 100 انڈیکس 180,311.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر ایشیائی حصص میں جمعرات کو تیزی دیکھی گئی، امریکی افراطِ زر کے اعدادوشمار توقعات کے مطابق آنے سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مستقبل قریب میں مزید شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہوگئے جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان خلیجی جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر تعطل برقرار رہنے کے باعث تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کے قریب رہی۔

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا وسیع ترین انڈیکس 0.97 فیصد بڑھ گیا جس کی قیادت جنوبی کوریا کے حصص نے کی جو 4.4 فیصد اوپر گیا۔ جاپان کا نکی انڈیکس 1.86 فیصد جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔

امریکی اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں صارفین کی قیمتوں میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا جو توقعات کے عین مطابق ہے۔ معمولی اضافے سے آئندہ ماہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے جواز کو تقویت ملنے کے امکانات کم ہوگئے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ کے مطابق منی مارکیٹس میں اگلے ماہ شرحِ سود میں اضافے کے امکانات 40 فیصد تک آگئے ہیں جو ایک ہفتہ قبل 54 فیصد تھے۔

ایشیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی، تاہم قیمتیں بدستور بلند سطح پر رہیں۔

دریں اثنا پاکستانی روپے نے جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی اضافے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مقامی کرنسی 0.01 روپے کے اضافے سے 277.65 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس میں کاروباری حجم گزشتہ سیشن کے 744.24 ملین حصص کے مقابلے میں بڑھ کر 891.33 ملین حصص ہوگیا۔

حصص کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 32.19 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 36.69 ارب روپے ہوگئی۔

سینرجیکو پی کے سب سے زیادہ کاروباری حجم رکھنے والی کمپنی رہی، جس کے 247.07 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔ اس کے بعد بیکو اسٹیل لمیٹڈ کے 103.80 ملین حصص اور پاک ریفائنری کے 40.23 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر 495 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں 197 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 269 میں کمی جبکہ 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف