BR100 Increased By (0.22%)
BR30 Increased By (0.26%)
KSE100 Increased By (0.32%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 58.24 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 27.33 Increased By ▲ 0.10 (0.37%)
BOP 34.73 Increased By ▲ 0.33 (0.96%)
CNERGY 12.78 Decreased By ▼ -0.33 (-2.52%)
DFML 18.55 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 215.60 Increased By ▲ 1.94 (0.91%)
FABL 99.96 Increased By ▲ 0.40 (0.4%)
FCCL 57.95 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
FFL 16.32 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
GGL 24.22 Increased By ▲ 0.24 (1%)
HBL 332.50 Decreased By ▼ -5.66 (-1.67%)
HUBC 214.00 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
HUMNL 10.60 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.45 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
LOTCHEM 27.80 Increased By ▲ 0.13 (0.47%)
MLCF 102.80 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
OGDC 319.29 Increased By ▲ 0.37 (0.12%)
PAEL 43.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.12%)
PIBTL 16.66 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 276.68 Increased By ▲ 3.68 (1.35%)
PPL 232.51 Increased By ▲ 3.06 (1.33%)
PRL 68.85 Decreased By ▼ -1.95 (-2.75%)
SNGP 103.69 Decreased By ▼ -0.89 (-0.85%)
SSGC 27.42 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 8.58 Increased By ▲ 0.05 (0.59%)
TPLP 15.58 Decreased By ▼ -0.18 (-1.14%)
TRG 60.02 Decreased By ▼ -0.27 (-0.45%)
UNITY 11.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.19 Decreased By ▼ -0.01 (-0.83%)
مارکٹس

امریکی مہنگائی میں کمی کے بعد سونے میں تیزی رک گئی، قیمت دو ماہ کی بلند سطح پر

  • اسپاٹ چاندی کی قیمت تقریباً 0.3 فیصد اضافے سے 65.47 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمت جمعرات کو دو ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہی، امریکی افراطِ زر میں کمی کے باعث ہونے والی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ اب توجہ پروڈیوسر پرائس رپورٹ پر مرکوز ہے تاکہ مستقبل قریب میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,408.55 ڈالر فی اونس رہی، اس سے قبل قیمت تقریباً 1 فیصد بڑھ کر 5 جون کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ دسمبر ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 4,467 ڈالر پر مستحکم رہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹم واٹرر نے کہا کہ امریکی افراطِ زر کے اعدادوشمار کے بعد ہونے والے اضافے کے بعد آج سونا استحکام کے مرحلے میں ہے جبکہ مستقبل قریب میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کی توقعات مزید کم ہوگئی ہیں۔

تاجروں کو اگلی تیزی کی جانب بڑھنے سے قبل آئندہ جاری ہونے والے پروڈیوسر پرائس انڈیکس کے اعدادوشمار سے تصدیق کا انتظار کرنا مناسب لگ رہا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے اعدادوشمار میں افراطِ زر مسلسل دوسری مرتبہ سالانہ بنیاد پر کم ہونے کے بعد فیڈرل ریزرو کے پالیسی سازوں کو آئندہ ماہ شرحِ سود میں اضافے کی کوئی نئی فوری ضرورت محسوس ہونے کا امکان کم ہے۔

بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کے مطابق جولائی تک 12 ماہ کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا جو جون میں 3.5 فیصد تھا۔ یہ اضافہ ماہرینِ اقتصادیات کی توقعات کے عین مطابق رہا۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق ٹریڈرز اب فیڈرل ریزرو کے ستمبر اجلاس میں شرحِ سود میں اضافے کے صرف 40 فیصد امکان کو ظاہر کررہے ہیں جو ایک ہفتہ قبل تقریباً 54 فیصد تھا۔

توجہ پروڈیوسر پرائس انڈیکس پر مرکوز ہے جو دن کے آخر میں جاری ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ قیمتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے۔

جغرافیائی سیاسی محاذ پر ایک سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق خلیج میں جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے معاہدے کی کوششوں پر ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کی بحالی کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت تقریباً 0.3 فیصد اضافے سے 65.47 ڈالر فی اونس ہوگئی جو گزشتہ سیشن میں 22 جون کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ پلاٹینم کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 1,749.70 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.5 فیصد کمی کے بعد 1,362.10 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

Comments

200 حروف