BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.32%)
KSE100 Increased By (0.36%)
KSE30 Increased By (0.21%)
BAFL 58.22 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 27.18 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
BOP 34.75 Increased By ▲ 0.35 (1.02%)
CNERGY 12.74 Decreased By ▼ -0.37 (-2.82%)
DFML 18.55 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 215.75 Increased By ▲ 2.09 (0.98%)
FABL 99.95 Increased By ▲ 0.39 (0.39%)
FCCL 57.95 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
FFL 16.30 Increased By ▲ 0.07 (0.43%)
GGL 24.10 Increased By ▲ 0.12 (0.5%)
HBL 332.50 Decreased By ▼ -5.66 (-1.67%)
HUBC 214.00 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
HUMNL 10.60 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
LOTCHEM 27.71 Increased By ▲ 0.04 (0.14%)
MLCF 102.48 Decreased By ▼ -0.27 (-0.26%)
OGDC 320.02 Increased By ▲ 1.10 (0.34%)
PAEL 43.12 Increased By ▲ 0.02 (0.05%)
PIBTL 16.70 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 3.00 (1.1%)
PPL 232.79 Increased By ▲ 3.34 (1.46%)
PRL 68.81 Decreased By ▼ -1.99 (-2.81%)
SNGP 103.31 Decreased By ▼ -1.27 (-1.21%)
SSGC 27.40 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.64 Decreased By ▼ -0.12 (-0.76%)
TRG 60.10 Decreased By ▼ -0.19 (-0.32%)
UNITY 11.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.6%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایم ایس سی آئی کے فرنٹیئر مارکیٹ اسمال کیپ انڈیکس میں ایک پاکستانی کمپنی کا اضافہ

  • انڈیکس میں ایئر لنک کمیونیکیشنز شامل، بیافو انڈسٹریز کو انڈیکس سے خارج کردیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

اہم فیصلہ سازی کے معاون ٹولز اور خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) انکارپوریٹڈ نے اگست 2026ء کے انڈیکس جائزے کے تحت ایک پاکستانی کمپنی کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ (ایف ایم) اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران ایک پاکستانی کمپنی کو اس کے ایف ایم اسمال کیپ انڈیکس سے خارج کردیا گیا ہے۔

ایم ایس سی آئی نے اپنے نوٹ میں کہا کہ فرنٹیئر مارکیٹس اسمال کیپ انڈیکس میں ایک پاکستانی کمپنی ایئر لنک کمیونیکیشنز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بیافو انڈسٹریز کو انڈیکس سے خارج کردیا گیا ہے۔

جے ایس گلوبل کے ایک نوٹ کے مطابق تازہ پیش رفت کے بعد ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کے 80 اسٹاکس شامل ہیں۔

اس دوران پاکستان کے لیے ایم ایس سی آئی فرنٹیر مارکیٹس انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جے ایس گلوبل کے مطابق ایم ایس سی آئی فرنٹیر مارکیٹس انڈیکس میں پاکستان کے 109 اسٹاکس موجود ہیں۔

یہ تبدیلیاں 31 اگست 2026 کے کاروباری روز کے اختتام سے نافذ العمل ہوں گی۔

ستمبر 2021ء میں پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت سے تنزلی کرکے دوبارہ فرنٹیئر مارکیٹ کا درجہ دے دیا گیا جبکہ اس سے صرف چار سال قبل ہی ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو فرنٹیئر مارکیٹس انڈیکس سے ایمرجنگ مارکیٹس انڈیکس میں شامل کیا تھا۔

اس وقت ایم ایس سی آئی نے کہا تھا کہ اگرچہ پاکستانی ایکویٹی مارکیٹ ایمرجنگ مارکیٹس کی درجہ بندی کے فریم ورک کے تحت مارکیٹ تک رسائی کے تقاضے پورے کرتی ہے تاہم اب یہ حجم اور لیکویڈیٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

Comments

200 حروف