BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

خلیجی ممالک کو برآمدات میں اضافہ، زرعی مصنوعات کی طلب بڑھ گئی

  • وزیراعظم کی قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کو مزید وسعت دینے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ عالمی کشیدگی اور چیلنجز کے باوجود خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار رہا اور ان منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ تفصیلات وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران شیئر کی گئیں۔

خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود کامیاب سفارت کاری نے پاکستانی برآمدات کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو ہدایت کی کہ سمندری راستوں کے ذریعے برآمدات بڑھانے کے لیے جہازوں کا انتظام کیا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار کی طویل مدتی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت بجلی کی کل پیداوار کا 55 فیصد قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل ہو رہا ہے جبکہ 45 فیصد فوسل فیول (تیل، گیس اور کوئلہ) سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے تیل کی فراہمی میں تعطل کے باوجود ملک میں توانائی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا، کیونکہ بجلی کی پیداوار کا ایک بڑا حصہ قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے حاصل ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شمسی توانائی اور دیگر قابلِ تجدید ذرائع توانائی کے شعبے کا مستقبل ہیں اور انہوں نے بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے قومی سطح پر قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments

200 حروف