BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

ایران جنگ، ٹرمپ عرب ریاستوں سے مالی تعاون کے خواہاں

  • ایران سے بات چیت جاری ہے اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، وائٹ ہائوس
شائع March 31, 2026 اپ ڈیٹ March 31, 2026 02:15pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات کے لیے عرب ممالک سے مالی تعاون حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے پیر کو صحافیوں کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر اس معاملے پر مزید بات کر سکتے ہیں اور یہ ایک ایسا خیال ہے جس پر وہ غور کر رہے ہیں۔

ایک نیوز بریفنگ کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عرب ممالک جنگ کے اخراجات میں حصہ ڈالیں گے تو کیرولین لیوٹ نے کہا کہ وہ صدر سے پہلے کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں، تاہم یہ ایک ایسا آپشن ہے جس میں ٹرمپ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق صدر عرب ممالک سے اس حوالے سے بات کرنے کے خواہاں ہو سکتے ہیں۔

کیرولن لیوٹ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ بات چیت جاری ہے اور مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران عوامی سطح پر جو مؤقف اختیار کرتا ہے وہ نجی سطح پر امریکی حکام کو دی جانے والی معلومات سے مختلف ہوتا ہے، اور تہران نے نجی طور پر واشنگٹن کے بعض نکات سے اتفاق بھی کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے نجی سطح پر دی گئی یقین دہانیوں کو پرکھا جائے گا اور امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو اس کے توانائی کے پلانٹس اور تیل کے کنوؤں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران نے امریکی امن تجاویز کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا اور اسرائیل پر میزائل حملے کیے۔

Comments

200 حروف