BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.3%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.03%)
BAFL 56.84 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
BOP 33.85 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
CNERGY 10.09 Increased By ▲ 0.21 (2.13%)
DFML 17.81 Decreased By ▼ -0.19 (-1.06%)
DGKC 204.50 Decreased By ▼ -0.43 (-0.21%)
FABL 99.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 53.20 Increased By ▲ 0.11 (0.21%)
FFL 16.60 Increased By ▲ 0.08 (0.48%)
GGL 24.75 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
HBL 300.00 Increased By ▲ 0.18 (0.06%)
HUBC 217.75 Increased By ▲ 0.67 (0.31%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.13 (1.23%)
KEL 7.23 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
LOTCHEM 29.63 Increased By ▲ 0.32 (1.09%)
MLCF 91.75 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
OGDC 318.01 Increased By ▲ 1.72 (0.54%)
PAEL 41.73 Decreased By ▼ -0.31 (-0.74%)
PIBTL 16.57 Increased By ▲ 0.16 (0.98%)
PIOC 299.50 Decreased By ▼ -0.74 (-0.25%)
PPL 218.48 Increased By ▲ 1.64 (0.76%)
PRL 52.16 Increased By ▲ 1.30 (2.56%)
SNGP 101.77 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
TELE 8.65 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 13.42 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
TRG 60.00 Increased By ▲ 0.74 (1.25%)
UNITY 10.24 Decreased By ▼ -0.06 (-0.58%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

کویتی ولی عہد کا وزیراعظم کو فون، ایران اور امریکہ ثالثی کی کوششوں کی تائید

  • شہباز شریف کی کویت پر ہونے والے حملوں کی مذمت
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اہم سفارتی پیش رفت میں کویت کے ولی عہد نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، یہ تائید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اطلاعات کے مطابق اسلام آباد خطے میں جاری تنازع کو کم کرنے کے مقصد سے اہم مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیاریاں کر رہا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی قیادت کو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کویتی ولی عہد کی جانب سے موجودہ بحرانی صورتحال کے دوران وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی گہری پزیرائی کی گئی۔

بات چیت کے دوران وزیراعظم نے کویت پر ہونے والے حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور مشکل حالات میں کویت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجودہ بحران کے دوران کویت کے ساتھ پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کویتی قیادت کے نام وزیراعظم کے حالیہ اظہارِ یکجہتی کے خط پر بھی تشکر کا اظہار کیا اور حالات معمول پر آتے ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔

Comments

200 حروف