BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.10 Decreased By ▼ -0.35 (-0.18%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.50 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 92.92 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.72 Decreased By ▼ -2.19 (-0.97%)
PRL 93.16 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

خلیجی ممالک کو برآمدات کیلئے 40 غذائی اشیاء کی منظوری

  • اجلاس میں خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمد کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کو بدھ کو آگاہ کیا گیا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ برآمدات کے فروغ کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے 40 فوڈ آئٹمز کی منظوری دے دی ہے۔

یہ انکشاف وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایک اجلاس کے دوران ہوا جس میں خلیجی ممالک کو غذائی اشیاء کی فراہمی اور موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آپریشنز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خلیجی ممالک کو اشیائے ضروریہ کی برآمد کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ منظور شدہ غذائی اشیاء میں چاول، خوردنی تیل، چینی، گوشت، پولٹری، خشک دودھ، ڈیری مصنوعات، پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی بریفنگ دی گئی کہ سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی برآمد پر کوئی اضافی چارجز نہیں لگائے جائیں گے جب کہ غذائی اشیاء کی برآمد کے لیے فضائی اور سمندری راستے استعمال کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خلیجی ممالک کو غذائی اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے حکمتِ عملی اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں اور حکام کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے مطلوبہ غذائی اشیاء کی فراہمی اور فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے خلیجی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک میں دستیاب اضافی غذائی اشیاء کی خلیجی ممالک کو برآمدات میں تیزی لائی جائے، تاہم اس عمل سے مقامی غذائی ضروریات متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ضروریات کیلئے اشیائے خورونوش کی طلب اور رسد کی مکمل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کراچی، گوادر اور پاکستان کے دیگر بڑے بین الاقوامی ائرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

Comments are closed.