BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

قطر نے میزائل حملے روک دیے، دبئی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

  • قطر سمیت کئی دیگر خلیجی ممالک کو حالیہ دنوں میں ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا
شائع اپ ڈیٹ

قطر نے کہا ہے کہ اس نے ایک میزائل حملہ ناکام بنا دیا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کے جواب میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ ماہ کے آخر میں مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑنے کے بعد سے اپنے خلیجی پڑوسی ممالک پر حملے کر رہا ہے، جس کی وجہ سے کمرشل فضائی سفر متاثر ہوا ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔

دوحہ میں منگل کو اے ایف پی کے صحافی نے کئی دھماکوں کی آوازیں سنیں، اس سے ایک روز قبل بھی قطری دارالحکومت میں اسی نوعیت کے دھماکے سنے گئے تھے۔ قطر سمیت کئی دیگر خلیجی ممالک کو حالیہ دنوں میں ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قطر کی وزارت دفاع نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ریاست قطر کی مسلح افواج نے اس میزائل حملے کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جس میں قطر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

قریبی ریاست دبئی میں بھی اے ایف پی کے صحافی نے 3 دھماکوں کی آوازیں سنیں، جس سے قبل موبائل فون الرٹس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے اس گنجان آباد شہر کے رہائشیوں کو ممکنہ میزائل خطرات کے پیش نظر فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی وارننگ دی گئی تھی۔

ایران نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات پر 1900 سے زائد میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں، جو تہران کی جانب سے نشانہ بنائے گئے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

تہران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کے ساتھ ساتھ سویلین انفرااسٹرکچر بشمول اہم عمارات، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں کو فضائی حملوں کے لیے استعمال کیا گیا اور ایران کے جزیرہ خارک پر حملے کے لیے متحدہ عرب امارات سے میزائل فائر کیے گئے، تاہم اماراتی حکام نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام کی جانب سے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کیے جانے کے باوجود ان حملوں نے اس مالیاتی مرکز میں سفری منصوبوں کو درہم برہم کر دیا ہے۔

Comments

200 حروف