مارکٹس
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 10 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 10 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار41 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 22 ہزار762 روپے تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 128 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 569روپے ہوگئی۔

























Comments