BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
کھیل

متنازع ٹاس کے بعد پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کے خلاف 313 رنز بنا لیے

  • معاذ صداقت، حسن نواز اور فرحان یوسف کی نصف سنچریاں، پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کے خلاف 313 رنز کا مضبوط مجموعہ اسکور کرلیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان شاہینز نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے گروپ بی کے دوسرے میچ میں اتوار کو انڈیا اے کے خلاف 49.2 اوورز میں 313 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت، حسن نواز اور فرحان یوسف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستانی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، اوپنرز شمائل حسین اور معاذ صداقت نے بھارتی بولرز پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے پانچویں اوور میں 50 رنز کی شراکت مکمل کی۔

شمائل حسین 23 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ معاذ صداقت نے 63 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے۔

وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر صفر پر آؤٹ ہوئے، تاہم حسن نواز نے اننگز کو سنبھالتے ہوئے رنز کی رفتار تیز کی اور 82 گیندوں پر 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

کپتان عبدالصمد نے 35 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جبکہ فرحان یوسف نے 48 گیندوں پر 56 رنز بنا کر اسکور میں مزید اضافہ کیا۔

محمد عمران نے 14 گیندوں پر تیزی سے 23 رنز بنائے، جبکہ سعد مسعود اور احمد دانیال نے بالترتیب 9 اور 8 رنز اسکور کیے۔ سفیان مقیم 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ علی رضا نے 2 رنز بنائے۔

انڈیا اے کی جانب سے ہرشت رانا، پرنس یادو، سورینش شیڈگے اور وپراج نگم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آیوش بادونی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں متنازع ٹاس کے باعث میچ کا آغاز غیر معمولی صورتحال میں ہوا۔

بھارت اے کے کپتان تلک ورما نے سکہ اچھالا، جبکہ پاکستان کے کپتان عبدالصمد نے ٹاس کے لیے ہیڈز کا انتخاب کیا۔ تاہم میچ ریفری نے ابتدائی طور پر ٹیلز قرار دیا، جس پر دونوں کپتانوں نے سکے کا جائزہ لیا۔

عبدالصمد نے فیصلے میں غلطی کی نشاندہی کی، جس کے بعد حکام نے دوبارہ ٹاس چیک کیا اور پاکستان کے حق میں فیصلہ درست قرار دیا۔ عبدالصمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں کپتانوں کے مطابق پچ قدرے خشک تھی۔

ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔ یہ روایت پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مقابلوں میں بھی برقرار رہی ہے۔

Comments

200 حروف