دنیا
کیف میں روسی ڈرون حملہ، عمارت کے ملبے تلے 14 افراد دبے ہونے کا خدشہ
- مقامی حکام کے مطابق واقعے میں ایک نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اتوار کی صبح کیف کے علاقے میں روسی ڈرون حملے کا نشانہ بننے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے کم از کم 14 افراد تاحال دبے ہو سکتے ہیں۔
زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ روسی ڈرون حملے کے بعد پانچ منزلہ اپارٹمنٹ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ انہوں نے امدادی کارکنوں کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اب تک 9 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق واقعے میں ایک نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔
ہنگامی خدمات کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں امدادی کارکنوں کو ملبے کے بڑے ڈھیر میں تلاش اور امدادی کارروائیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کارکن سیڑھیوں اور کرین کے پلیٹ فارم کی مدد سے متاثرہ عمارت میں موجود رہائشیوں کو بھی باہر نکال رہے تھے۔




















Comments