BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

بھارت افغان سرزمین سے دہشت گردی کو ہوا دینے سے گریز کرے، پاکستان

  • پاکستان کے اقدامات دہشت گرد ٹھکانوں اور انکے امدادی مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے، ترجمان دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے اتوار کو افغانستان میں اپنے انسداد دہشت گردی اقدامات پر بھارت کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے معنی، غیر ضروری اور منافقانہ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے اقدامات دہشت گرد ٹھکانوں اور انکے امدادی مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے اور یہ قانونی اور درست تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات نہ صرف بے معنی اور غیر ضروری ہیں بلکہ شرمناک حد تک منافقانہ ہیں۔

طاہر اندرابی نے الزام لگایا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں، بشمول فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندستان، کی حمایت اور سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں اس کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے پر وہ مایوس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر بھی تنقید کی اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اور کشمیر پر غیر قانونی قبضے کا ذمہ دار قرار دیا۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور اپنے اندرونی اور علاقائی پالیسیوں کے ذریعے اقلیتوں کو دبانے، اسلاموفوبیا کو فروغ دینے اور پانی کے وسائل کو ہتھیار بنانے میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف افغانستان میں، بلکہ پورے خطے میں رکاوٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت ایسے بیانات دینے کے بجائے پاکستان میں دہشت گردی کو افغان سرزمین سے بھڑکانے سے گریز کرے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور حق دفاع کے لیے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقدامات جاری رکھے گا۔

پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی تنقید کو متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور افغان پالیسی کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف