BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 306.48 Increased By ▲ 0.38 (0.12%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.80 Decreased By ▼ -1.36 (-1.46%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.72 Decreased By ▼ -4.19 (-1.85%)
PRL 91.39 Decreased By ▼ -1.63 (-1.75%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

ایرانی سکیورٹی چیف نے ٹرمپ کی مزید سخت حملوں کی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دے دیا

  • اپنا خیال رکھیں کہ کہیں آپ خود ہی ختم نہ ہو جائیں!، علی لاریجانی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈھکے چھپے الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں، کہیں وہ خود ختم نہ ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان کی کھوکھلی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔

علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران آپ کی خالی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔ آپ سے بڑے لوگ بھی ایرانی قوم کو مٹا نہ سکے۔

ان کے یہ ریمارکس ٹرمپ کی اس پوسٹ کے جواب میں سامنے آئے جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ایران نے تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل روکی تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علی لاریجانی نے مزید کہا اپنا خیال رکھیں کہ کہیں آپ خود ہی ختم نہ ہو جائیں!

اس سے قبل ٹرمپ نے ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ”اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی روانی کو روکنے کے لیے کچھ بھی کیا، تو امریکہ ان پر اس سے بیس گنا زیادہ سخت حملہ کرے گا جتنا اب تک کیا گیا ہے۔“

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف حملے کیے تھے جن میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد ایک ایسی جنگ چھڑ گئی جو اب پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔ ایران نے اس کے جواب میں اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد گزرتا ہے، وہاں بحری ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے۔ ایرانی افواج نے دھمکی دی ہے کہ جب تک جنگ جاری ہے، وہ امریکہ اور اسرائیل کے اتحادیوں کے لیے ”خطے سے ایک لیٹر تیل کی برآمد“ بھی روک دیں گے۔

Comments

Comments are closed.