BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران جنگ کیخلاف قرارداد مسترد کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت

  • ووٹنگ میں 219 ارکان نے قرارداد کی مخالفت جبکہ 212 نے حمایت کی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ایوانِ نمائندگان نے جمعرات کو ایک قرارداد مسترد کر دی جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فضائی کارروائی کو روکنے اور ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ووٹنگ میں 219 ارکان نے قرارداد کی مخالفت جبکہ 212 نے حمایت کی، جس کے بعد ریپبلکن صدر کی فوجی مہم کو عملی طور پر حمایت مل گئی۔

یہ ووٹنگ زیادہ تر جماعتی بنیادوں پر ہوئی کیونکہ ایوان میں ریپبلکن پارٹی کو معمولی اکثریت حاصل ہے۔ دو ریپبلکن ارکان نے قرارداد کے حق میں جبکہ چار ڈیموکریٹس نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ قرارداد کے مخالفین نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ صرف ٹرمپ کی مخالفت کی وجہ سے اس معاملے کو ووٹنگ کے لیے لا رہے ہیں جس سے امریکیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین رک کرافورڈ نے بحث کے دوران کہا کہ اگر صدر کا نام ڈونلڈ ٹرمپ نہ ہوتا تو یہ معاملہ ایوان میں زیر بحث ہی نہ آتا۔

قرارداد کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد آئین کے مطابق جنگ کی منظوری دینے کا اختیار دوبارہ کانگریس کے پاس لانا ہے۔ ڈیموکریٹ رکن گریگوری میکس نے کہا کہ یہ ایسی جنگ ہے جسے حکومت نے واضح مقاصد یا حکمت عملی کے بغیر شروع کیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران پر حملے شروع کیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی سینیٹ بھی ایک الگ ووٹنگ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کر چکی ہے۔

Comments

Comments are closed.