BR100 Increased By (0.21%)
BR30 Increased By (0%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 57.09 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.42 Increased By ▲ 0.07 (0.23%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.38 Increased By ▲ 0.93 (0.48%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.90 Increased By ▲ 0.11 (0.21%)
FFL 14.82 Increased By ▲ 0.10 (0.68%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.99 Increased By ▲ 0.57 (0.28%)
HUMNL 10.17 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.70 Increased By ▲ 0.54 (0.58%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.65 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.70 Increased By ▲ 0.68 (0.73%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.74 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.87 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

خلیجی بحران: ایگری ٹیک کا یوریا پلانٹ بند، پاکستان کی کھاد صنعت متاثر

  • عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا 20 فیصد سے زائد حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

خلیج میں جاری حالیہ تنازع پاکستان کی مقامی صنعتوں کو متاثر کررہا ہے جس کی تازہ ترین مثال کھاد بنانے والے بڑے ادارے ایگری ٹیک لمیٹڈ کی ہے جس نے اپنا یوریا پلانٹ بند کردیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اسے ایل این جی کی سپلائی میں ممکنہ فورس میجر (ناگزیر حالات کی بنا پر گیس کی معطلی) سے متعلق مطلع کیا جس کی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والے خلل کو قرار دیا گیا ہے۔

ایگری ٹیک نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں بتایا کہ ہمیں آپ کو مطلع کرنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ہمیں ایل این جی سپلائر کی جانب سے قرار دیے گئے فورس میجرایونٹ (ناگزیر وجوہات کی بنا پر گیس فراہمی میں معذوری) کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ یہ صورتحال مشرقِ وسطیٰ میں جاری علاقائی تنازع کے باعث پیدا ہوئی جس نے ایل این جی کی پیداواری سہولیات کو درہم برہم کردیا ہے اور اس کے نتیجے میں ملک میں ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب زیادہ تر ٹینکر مالکان، بڑی آئل کمپنیوں اور تجارتی اداروں نے آبنائے ہرمز کے ذریعے خام تیل، ایندھن اور ایل این جی کی ترسیل معطل کردی ہے۔ یہ فیصلہ تہران کی جانب سے بحری جہازوں کو اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کے خلاف دی گئی وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔

عالمی تیل کی ترسیل کا 20 فیصد سے زائد حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔

ایگری ٹیک نے بتایا کہ ان غیر متوقع حالات کے باعث سوئی ناردرن نے مطلع کیا کہ ہمارے کھاد کے پلانٹ کو آر ایل این جی کی سپلائی 4 مارچ 2026 کی رات 12 بجے سے تا حکمِ ثانی معطل رہے گی۔

ایگری ٹیک نے مزید کہا کہ نتیجتاً، ہمارے یوریا پلانٹ کے آپریشنز تا حکمِ ثانی بند کر دیے گئے ہیں۔

ایگری ٹیک لمیٹڈ پاکستان میں 1959 میں پاک-امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نام سے قائم کی گئی تھی۔

کمپنی یوریا اور گرینولیٹڈ سنگل سپر فاسفیٹ کھاد کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے اور اس کی مصنوعات کھاد کی مارکیٹ میں تارا کے برانڈ نام سے فروخت کی جاتی ہیں۔

Comments

Comments are closed.