BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

آئی ایم ایف کی پاکستان کی مالیاتی کارکردگی کی تعریف

  • آئی ایم ایف کا اسٹاف مشن 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا، ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کی پالیسی کوششوں نے معیشت کو مستحکم کرنے اور اعتماد کی بحالی میں مدد فراہم کی ہے۔

یہ بات آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا عملہ (اسٹاف مشن) 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت تیسرے جائزے اور ریزلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی (آر ایس ایف) کے تحت دوسرے جائزے پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف معاہدے کے تحت ایک پروگرام جاری ہے اور توقع ہے کہ ایک اسٹاف ٹیم 25 فروری سے پاکستان کا دورہ شروع کرے گی تاکہ ای ایف ایف کے تیسرے جائزے اور آر ایس ایف کے دوسرے جائزے پر بات چیت کی جا سکے۔

آئی ایم ایف کی عہدیدار نے بتایا کہ مالی کارکردگی مضبوط رہی جس کے دوران پاکستان نے مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کا 1.3 فیصد پرائمری مالیاتی سرپلس حاصل کیا ہے جو کہ پروگرام کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ہیڈ لائن افراطِ زر نسبتاً قابو میں رہی ہے جبکہ پاکستان نے مالی سال 2025 کے دوران 14 سالوں میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا ہے۔

ساختی اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی گورننس اور کرپشن تشخیصی رپورٹ کا حوالہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس رپورٹ میں اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں، جن میں ٹیکس پالیسی کے ڈیزائن کو سادہ بنانا، پبلک پروکیورمنٹ کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا اور ایسیٹ ڈیکلیریشن کی شفافیت میں بہتری لانا شامل ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.