نجی سرمایہ کاروں کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ آج کی گئی سرمایہ کاری سے پانچ یا دس سال بعد حاصل ہونے والے منافع کی شرائط سرمایہ کاری کے دوران تبدیل نہیں کی جائیں گی
پاکستان میں گزشتہ دو برس کے دوران غیرملکی نجی سرمایہ کاری کی آمد میں 58 فیصد کمی ہوئی، جو غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کو قرض لے کر موجودہ اخراجات پورے کرنے کی طویل عرصے سے جاری روایت ترک کرنا ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو جامع ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات خود وضع کرکے مؤثر انداز میں نافذ کرنا ہوں گی۔
یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا یہ ایک وقتی کامیابی ہے یا پائیدار بہتری۔ 2026-27 کے لیے بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کا 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے
اگر پاکستان مالی استحکام برقرار رکھنے اور بیرونی مالی پوزیشن مضبوط بنانے میں کامیاب رہا تو ملک کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری آسکتی ہے، یی فارن فوا
حقیقت یہ ہے کہ انکم ٹیکس وصولیوں کا 75 سے 80 فیصد حصہ ودہولڈنگ ٹیکس پر مشتمل ہے، جو عملاً سیلز ٹیکس کے انداز میں وصول کیا جاتا ہے۔ دیانت داری سے دیکھا جائے تو اس آمدن کو انکم ٹیکس کے بجائے سیلز ٹیکس میں شمار کیا جانا چاہیے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھی یہ نکتہ ایف بی آر کے سامنے اٹھا کر اس حوالے سے سفارشات دے چکے ہیں، مگر اب تک ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔
وزیرِ خزانہ کا یہ موقف کہ ملک نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، تاہم تین بیرونی عوامل،خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کا تنازع، ستمبر کے سیلاب اور صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف،نے حکومت کے مکمل اہداف کے حصول میں رکاوٹ ڈالی، اس لیے درست ثابت نہیں ہوتا، کیونکہ ترقی کے خلاف سمجھی جانے والی پالیسیوں کا تسلسل اب بھی برقرار ہے