BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

کمبوڈیا کے وزیر اعظم کا تھائی لینڈ پر قبضہ گیری کا الزام، ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد نیا تنازع

  • تھائی لینڈ کا قبضے کے الزام سے انکار، کشیدگی میں کمی کے لیے فوجی پوزیشنز برقرار رکھنے کا مؤقف
شائع اپ ڈیٹ

کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کے باوجود تھائی افواج کمبوڈیا کے علاقوں پر قابض ہیں۔

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن موجود ہن مانیٹ نے سرحد پر صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے تھائی لینڈ پر زور دیا کہ وہ متنازع سرحد کی حد بندی کے لیے مشترکہ باؤنڈری کمیشن (جے بی سی) کو کام شروع کرنے کی اجازت دے۔

ہن مانیٹ کے مطابق تھائی فوجیوں نے کمبوڈیا کی حدود میں خاردار تاریں اور شپنگ کنٹینرز لگا رکھے ہیں، جو ملکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فوجی پوزیشنز صرف کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی میں شروع ہونے والی بدترین لڑائی نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔

ہن مانیٹ نے امید ظاہر کی کہ تھائی لینڈ میں انتخابات کے اختتام کے بعد اب تکنیکی سطح پر حد بندی کا کام جلد شروع ہو سکے گا، تاکہ سرحدی علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

Comments

Comments are closed.