BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون کے عزم کا اعادہ

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایران کے وزیر برائے اقتصادی امور و خزانہ، ڈاکٹر سید علی مدنی زادہ سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے الولا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز 2026 کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے اقتصادی امور و خزانہ، ڈاکٹر سید علی مدنی زادہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔

دونوں وزرا نے اپنے اپنے ممالک کی اعلیٰ قیادت کے وژن اور ہدایات کے مطابق دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے مسلسل روابط، تجارتی سہولت کاری اور درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران ایران وزیر نے سرمایہ کاری اور مارکیٹ میں تعاون سے متعلق مختلف شعبہ جاتی مواقع کو اجاگر کیا، جن کا مقصد اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرنا ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان تجاویز کا خیرمقدم کیا۔

ایرانی وزیر نے سینیٹر محمد اورنگزیب کو ایران کے دورے کی دعوت دی، جس کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ نے انہیں اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف