BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

سابق امریکی صدر اوباما کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ: ٹرمپ کا شدید تنقید کے بعد یوٹرن

  • وائٹ ہاؤس نے پوسٹ کو اسٹاف رکن کی غلطی قرار دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشیل اوباما کی نہایت نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ اس ویڈیو میں سابق صدر بارک اوباما اور سابق خاتونِ اول مشعل اوباما کو جنگل میں بندروں کے روپ میں دکھایا گیا جس پر ملک بھر میں شدید مذمت سامنے آئی جس کے بعد ٹرمپ نے اپنی روش کے برعکس پوسٹ کو حذف کردیا۔

وائٹ ہاؤس نے ابتدائی طور پر جمعرات کی رات گئے ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ سے شیئرکی گئی ویڈیو پر ہونے والے احتجاج کو مصنوعی غصہ قرار دے کر مسترد کر دیا، لیکن بعد ازاں اس پوسٹ کو ایک اسٹاف رکن کی غلطی قرار دے دیا۔

ڈیموکریٹس نے اوباما خاندان کے بارے میں اس پوسٹ پر ٹرمپ کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایک سینیئر ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ یہ ویڈیو کھلم کھلا نسل پرستانہ تھی۔

ریپبلکن ٹرمپ کی 2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن سے شکست کے بارے میں من گھڑت نظریات پر مبنی اس ایک منٹ طویل ویڈیو کے اختتام پر تقریباً ایک سیکنڈ کے لیے اوباما خاندان کے چہرے بندروں کے جسموں پر دکھائے گئے۔ جب اوباما خاندان اسکرین پر نظر آتا ہے تو پس منظر میں دی لائن سلیپس ٹونائٹ گانا چلتا ہے۔

ابتداء میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے اس تنازع کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک میم ویڈیو سے لی گئی ہیں جس میں صدر ٹرمپ کو جنگل کے بادشاہ اور ڈیموکریٹس کو لائن کنگ کے کرداروں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

اے ایف پی کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ براہ کرم اس مصنوعی غصے کو بند کریں اور آج کسی ایسی چیز پر رپورٹنگ کریں جو واقعی امریکی عوام کے لیے اہمیت رکھتی ہو۔

Comments

Comments are closed.