BR100 Decreased By (-1.26%)
BR30 Decreased By (-1.71%)
KSE100 Decreased By (-1.03%)
KSE30 Decreased By (-1.1%)
BAFL 56.51 Decreased By ▼ -0.22 (-0.39%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.13 (-0.48%)
BOP 33.17 Decreased By ▼ -0.58 (-1.72%)
CNERGY 10.05 Increased By ▲ 0.17 (1.72%)
DFML 17.94 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 197.90 Decreased By ▼ -7.03 (-3.43%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.15 (-1.15%)
FCCL 51.92 Decreased By ▼ -1.17 (-2.2%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.13 Increased By ▲ 0.29 (1.17%)
HBL 298.45 Decreased By ▼ -1.37 (-0.46%)
HUBC 214.99 Decreased By ▼ -2.09 (-0.96%)
HUMNL 10.40 Decreased By ▼ -0.21 (-1.98%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 28.95 Decreased By ▼ -0.36 (-1.23%)
MLCF 89.00 Decreased By ▼ -3.16 (-3.43%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.29 (-0.72%)
PAEL 41.02 Decreased By ▼ -1.02 (-2.43%)
PIBTL 16.09 Decreased By ▼ -0.32 (-1.95%)
PIOC 287.00 Decreased By ▼ -13.24 (-4.41%)
PPL 213.36 Decreased By ▼ -3.48 (-1.6%)
PRL 51.85 Increased By ▲ 0.99 (1.95%)
SNGP 99.72 Decreased By ▼ -2.00 (-1.97%)
SSGC 25.49 Decreased By ▼ -1.49 (-5.52%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.36 (-4.16%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 57.25 Decreased By ▼ -2.01 (-3.39%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریگا، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

  • وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت دے دی تاہم ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔

اتوار کو وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےاہم ملاقات کی جس میں پاکستان ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی لیکن قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری 2026 کو شیڈولڈ ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کی بنیاد آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان تین ہفتوں سے جاری تنازع ہے۔ پاکستان نے جزوی بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کے زیرِ اثر کام کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے جائز مطالبات کو مسترد کیا اور بعد ازاں ان کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کے ساتھ شامل ہے اور اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو کرے گا جبکہ 6 فروری سے ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل قومی اسکواڈ کی پیر (کل)کو کولمبو سری لنکا روانگی متوقع ہے۔

Comments

200 حروف