دنیا
خطے میں مزید سیکیورٹی ضروری ہے، مگر خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیراعظم گرین لینڈ
- ہمیں بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے اور اپنے ان لوگوں کو سنبھالنا ہے جو خوف اور تشویش کا شکار ہیں، جینس فریڈرک نیلسن
گرین لینڈ کے وزیرِاعظم جینس فریڈرک نیلسن نے منگل کو کہا ہے کہ گرین لینڈ کو مزید نگرانی اور سکیورٹی کی ضرورت ہے، تاہم وہ بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
انہوں نے پیرس میں سائنسز پو یونیورسٹی میں ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹے فریڈرکسن کے ساتھ مشترکہ گفتگو کے دوران کہا کہ بطور حکومت ہمیں بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنا ہے اور اپنے ان لوگوں کو سنبھالنا ہے جو خوف اور تشویش کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ اس بات سے متفق ہے کہ خطے میں مزید نگرانی اور سکیورٹی ضروری ہے، خاص طور پر اس وجہ سے کہ روس اس وقت جس انداز میں رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ایسا ہونا چاہیے۔

























Comments