BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.28 (-0.49%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.02 Decreased By ▼ -0.10 (-0.76%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.45 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.49%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.77 Decreased By ▼ -2.96 (-0.93%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ایران پر نظر رکھنے کیلئے بحری بیڑہ خلیج کی طرف روانہ کردیا، ٹرمپ

  • امریکی صدر نے بار بار ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے امکان کو کھلا چھوڑا ہے
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایک بحری بیڑہ خلیج کی طرف جا رہی ہے اور واشنگٹن ایران پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، حالانکہ انہوں نے فوری فوجی کارروائی کے امکان کو کم ظاہر کیا اور کہا کہ تہران مذاکرات میں دلچسپی رکھتا نظر آ رہا ہے۔

ٹرمپ نے بار بار ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے امکان کو کھلا چھوڑا ہے، خاص طور پر جون میں اسرائیل کی 12 روزہ جنگ میں امریکی حمایت کے بعد، جس کا مقصد ایرانی جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو نقصان پہنچانا تھا۔ حالیہ دنوں میں فوری کارروائی کے امکانات کم ہوتے نظر آئے، کیونکہ دونوں فریقین نے سفارتکاری کو موقع دینے پر زور دیا۔

ڈیووس سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ایران کی طرف بڑا بحری بیڑہ بھیج رہا ہے صرف احتیاط کے طور پر ایسا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ کچھ ہو، لیکن ہم انہیں قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ڈیووس میں کہا کہ امریکہ نے ایران کے یورینیم افزودگی مراکز پر گزشتہ سال حملہ کیا تاکہ تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بم بنانے کے لیے نہیں۔

ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے بھی واشنگٹن کو خبردار کیا کہ ان کی انگلی ٹرگر پر ہے۔ امریکہ اور ایران کشیدگی کے درمیان، ایران میں دسمبر کے آخر میں احتجاجی تحریک کو شدید کریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور انٹرنیٹ کی غیر معمولی بندش رہی۔

عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں دعویٰ کرتی ہیں کہ ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، ممکنہ طور پر 20,000 سے زائد۔ ایران میں حالیہ ہفتوں میں کم از کم 26,541 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مختلف صوبوں میں مزید 200 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

صدر ٹرمپ اور ایرانی قیادت کے بیانات، فوجی دھمکیوں اور احتجاجی کریک ڈاؤن نے خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا ہے، جبکہ امریکہ اور ایران کے تعلقات انتہائی نازک مرحلے پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.