BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

برطانوی ایوی ایشن پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کی خواہشمند

  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے منزیز ایوی ایشن کے چیئرپرسن حسن الحوری کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

ایوی ایشن سروسز فراہم کرنے والے عالمی ادارے منزیز ایوی ایشن نے پاکستان میں اپنے کام کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ پیشرفت ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور منزیز ایوی ایشن کے چیئرپرسن حسن الحوری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔ ملاقات کے دوران ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایئرپورٹ سروسز میں بہتری، آپریشنل کارکردگی اور پاکستان کے اصلاحاتی و نجکاری ایجنڈے کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ دی گئی۔

محمد اورنگزیب نے حسن الحوری کو نجکاری منصوبوں بشمول پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سے متعلق پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت بڑے ایئرپورٹس کے آپریشنز آؤٹ سورس کرنے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے جس سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہورہا ہے۔

حسن الحوری نے وزیرِ خزانہ کو مینزیز ایوی ایشن کے عالمی آپریشنز اور دنیا بھر میں ایوی ایشن سروسز فراہم کرنے کے تجربے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کوایوی ایشن سے متعلق کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک پُرکشش مقام قرار دیا، ایوی ایشن اور لاجسٹکس میں سیالکوٹ کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو برقرار رکھنے اور اسے وسعت دینے کے لیے منزیز ایوی ایشن کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے ایئرپورٹ سروس کے معیار کو بہتر بنانے اور مسافروں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی بات کی۔

برطانیہ میں قائم منزیز ایوی ایشن ایک معروف عالمی ایوی ایشن سروسز کمپنی ہے جو 60 سے زائد ممالک کے 350 سے زائد ایئرپورٹس پر ایئرلائنز کو اہم خدمات فراہم کرتی ہے۔

محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر کئی اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے، بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزیرِ خزانہ نے اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی جاری اقتصادی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور اے ڈی بی کے دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران اے ڈی بی کے صدر نے نوٹ کیا کہ پاکستان اقتصادی تبدیلی کے ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، اصلاحات میں نئی رفتار اور مارکیٹ میں بڑھتا ہوا اعتماد دیکھنے کو مل رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کے صدر کا جاری تعاون اور رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا اور نوٹ کیا کہ پاکستان اور اے ڈی بی کے تعلقات ایک نئے اور زیادہ اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے صدر کو ساختی اصلاحات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ حالیہ اقدامات نے مارکیٹ میں مضبوط دلچسپی پیدا کی ہے اور اہم معیار قائم کرنے میں مدد دی ہے جبکہ متعدد شعبوں میں مزید منصوبے زیرِ غور ہیں۔

بات چیت میں پاکستان کے توانائی شعبے کو جدید بنانے اور پائیدار اور صاف توانائی کے حل کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔

Comments

200 حروف