BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

حکومت کا پیسکو اور کیسکو کے زیادہ نقصان والے فیڈرز کو سولر پر منتقل کرنے کا حکم

  • حالیہ برسوں میں بجلی صارفین کی بڑی تعداد سولر پاور پر منتقل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے زیادہ نقصان (ہائی لاس) والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی (سولر) پر منتقل کیا جائے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت اسلام آباد میں سولرائزیشن کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران دی گئی۔ بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس اقدام سے ان فیڈرز کے نقصانات میں کمی آئے گی اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اجلاس میں پیسکو اور کیسکو کے خسارے والے فیڈرز کی سولر انرجی پر منتقلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورانِ اجلاس اس بات پر غور کیا گیا کہ ان فیڈرز کی سولر پر منتقلی سے مقامی آبادی کے لیے ماحول دوست، سستا اور پائیدار ’مائیکرو گرڈ‘ قائم ہوگا۔ اس منصوبے میں مقامی آبادی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں شراکت دار ہوں گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سستی بجلی پیدا کرے گا بلکہ مستقبل میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے نقصانات میں بھی نمایاں کمی لائے گا۔ وزیراعظم نے منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پائلٹ پراجیکٹ پر فوری کام شروع کیا جائے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران بجلی کے بار بار تعطل اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کی ایک بڑی تعداد سولر پاور سسٹمز پر منتقل ہو چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2025 کے اختتام تک پاکستان میں نیٹ میٹرنگ کی صلاحیت 6,000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت بڑھ کر 12,000 میگاواٹ ہو گئی۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی سولر مارکیٹس میں سے ایک بن کر سامنے آیا ہے، جس نے قیمتوں میں کمی اور مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کی بدولت سال کی پہلی ششماہی میں تقریباً 50 گیگاواٹ کے سولر پینلز درآمد کیے ہیں۔ اس اضافے نے پاکستان کو چینی سولر پینلز کی تیسری بڑی مارکیٹ بنا دیا ہے، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔

جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.