کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مزید مہنگا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4,456 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4,456 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 743 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 1 ہزار201 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 9200 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 338 روپے کے بڑے اضافے سے 8 ہزار 361 روپے ہوگئی۔
























Comments
Comments are closed.