BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ٹرمپ نے مزید سات ممالک اور فلسطینیوں پر مکمل سفری پابندیاں عائد کر دیں

  • اس فیصلے کے بعد وہ ممالک جن کے شہری صرف اپنی قومیت کی بنیاد پر امریکی سفری پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان کی تعداد تقریباً 40 تک پہنچ گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز سفری پابندیوں میں نمایاں توسیع کرتے ہوئے مزید سات ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں شام بھی شامل ہے، جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو بھی امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ ممالک جن کے شہری صرف اپنی قومیت کی بنیاد پر امریکی سفری پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان کی تعداد تقریباً 40 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی ممالک سے معمول کے سفری قوانین کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ بڑے پیمانے پر ملک بدری کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے اور امیگریشن کے معاملے پر صدر کا لہجہ مزید سخت ہوتا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگائی جا رہی ہے جو امریکی عوام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں یا امریکی ثقافت، حکومت، اداروں اور بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شام کے شہریوں پر پابندی ایسے وقت لگائی گئی ہے جب حال ہی میں وہاں دو امریکی فوجیوں اور ایک شہری کی ہلاکت ہوئی تھی، حالانکہ ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل شام کو عالمی سطح پر بحال کرنے کے اشارے دے چکی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی کے پاسپورٹ ہولڈرز پر پابندی کو اسرائیل کے ساتھ امریکی یکجہتی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، خصوصاً اس پس منظر میں کہ فرانس اور برطانیہ جیسے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

نئی مکمل سفری پابندی کی زد میں آنے والے دیگر ممالک میں افریقہ کے غریب ترین ممالک شامل ہیں، جن میں برکینا فاسو، مالی، نائیجر، سیرالیون اور جنوبی سوڈان شامل ہیں، جبکہ جنوب مشرقی ایشیا کا ملک لاؤس بھی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ نائجیریا، آئیوری کوسٹ اور سینیگال سمیت کئی افریقی ممالک پر جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مہاجرین کی مدد کرنے والی تنظیم گلوبل ریفیوج نے خبردار کیا ہے کہ یہ پابندیاں کمزور اور متاثرہ افراد کو مزید خطرات سے دوچار کر دیں گی۔ ناقدین کے مطابق، سیکیورٹی کے نام پر اجتماعی پابندیاں عائد کرنا امتیازی طرزِ عمل کو فروغ دے رہا ہے اور عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.