BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.10 Decreased By ▼ -0.35 (-0.18%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.50 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 92.92 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.72 Decreased By ▼ -2.19 (-0.97%)
PRL 93.16 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

چار ایشیائی ممالک میں شدید سیلاب، لاکھوں متاثرین کیلئے فوری امدادی کارروائیاں

انڈونیشیا کے صوبہ آچے جو سب سے زیادہ متاثر ہوا،
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا اور سری لنکا میں شدید مون سون بارشوں اور گزشتہ ہفتے آنے والے دو الگ الگ طوفانی سائیکلونز کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور سیلاب آیا، جس کے سبب چار ممالک انڈونیشیا، سری لنکا، تھالی لینڈ اور ملائیشیا میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومتیں اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں تک فوری امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے صوبہ آچے جو سب سے زیادہ متاثر ہوا، میں مقامی افراد نے بتایا کہ جو لوگ استطاعت رکھتے ہیں وہ ضروری اشیا ذخیرہ کر رہے ہیں۔ شدید بارشوں اور بند سڑکوں کی وجہ سے روزمرہ ضروریات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ حکومت نے متاثرہ تین صوبوں آچئ، نارتھ سماٹرا اور ویسٹ سماٹرا میں 34,000 ٹن چاول اور 6.8 ملین لیٹر کھانے کا تیل روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں سست ہیں۔

امدادی تنظیمیں خبردار کر رہی ہیں کہ اگر اگلے سات دنوں میں سپلائی لائنیں بحال نہ ہوئیں تو غذائی قلت اور بھوک کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ انڈونیشیا کے سیلاب میں کم از کم 659 افراد ہلاک اور 475 لاپتہ ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد کو اپنے گھروں سے نکالنا پڑا۔

سری لنکا میں ایک علیحدہ طوفان نے ملک کے بیشتر حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کیں، جس سے کم از کم 410 افراد ہلاک اور 336 لاپتہ ہیں۔ صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی امداد طلب کی ہے۔ سری لنکا کی فضائیہ، بھارت اور پاکستان کی مدد سے، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے اور خوراک اور دیگر ضروریات پہنچا رہی ہے۔

کولمبو میں سیلاب کے پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے، لیکن مرکزی اور سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی وارننگ جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے معمولی سیلابوں کے مقابلے میں اس بار صورتحال بہت زیادہ سنگین تھی، جس نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

Comments

Comments are closed.