BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

مالیاتی انتظام، خریداری اور ڈیٹا گورننس، حکومت نے انوائرنمنٹل اینڈ سوشل کمیٹمنٹ پلان کی منظوری دیدی

  • منصوبہ پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوسیو ڈیولپمنٹ کے ملٹی فیز پروگرام کے تحت فیز ون میں شروع کیا جا رہا ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے انوائرنمنٹل اینڈ سوشل کمیٹمنٹ پلان (ای ایس سی پی) کی رسمی منظوری دے دی ہے، جو بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (آئی ڈی اے) کے تعاون سے شروع کیا گیا ایک وفاقی اقدام ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عوامی مالیاتی انتظام، خریداری کے نظام اور ڈیٹا گورننس کو مضبوط بنانا ہے۔

ای ایس سی پی منصوبہ پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوسیو ڈیولپمنٹ (پی آر آئی ڈی) کے ملٹی فیز پروگرام کے تحت فیز ون میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پلان میں بیان کیا گیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خزانہ اور شراکت دار وفاقی ادارے ماحولیاتی اور سماجی خطرات کو کس طرح مینیج کریں گے جب وہ پروگرام کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کریں گے۔ یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے ساتھ فنانسنگ ایگریمنٹ کا قانونی طور پر پابند حصہ ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ منصوبہ بینک کے انوائرنمنٹل اینڈ سوشل اسٹینڈرڈز (ای ایس ایسز) کے مطابق ہو۔

منصوبے کے تحت وزارت خزانہ میں تین ماہ کے اندر ایک پروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) قائم کی جائے گی، جس میں ماحولیاتی اور سماجی ترقی کے ماہرین، عوامی شمولیت اور کمیونیکیشن اسپیشلسٹ شامل ہوں گے۔ اہم ادارے، جیسے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس، پاکستان پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس، ماحولیاتی اور سماجی فوکل پوائنٹس مقرر کریں گے۔ ای ایس سی پی میں ڈیجیٹل سسٹمز اور آئی ٹی ہارڈویئر میں سرمایہ کاری کے پیش نظر ای-ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

حکومت ای-ویسٹ کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تیار اور اپنائے گی اور انہیں منصوبے کے آپریشنز مینوئل میں شامل کرے گی۔ پلان کے تحت باقاعدہ نگرانی کی جائے گی، بشمول ہر چھ ماہ بعد ماحولیاتی، سماجی، صحت اور حفاظتی کارکردگی کی رپورٹس ورلڈ بینک کو فراہم کرنا۔ ٹھیکیدار ہر ماہ ماحولیاتی اور سماجی ضوابط، لیبر اسٹینڈرڈز اور کوڈز آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کی رپورٹ دیں گے، جس میں جبری اور بچوں کی محنت، جنسی استحصال اور ہراسانی سے بچاؤ کے اقدامات شامل ہوں گے۔

اس پلان میں حادثات اور واقعات کی رپورٹنگ کے لیے مفصل پروٹوکول بھی شامل ہے، جس کے تحت کسی سنگین واقعے کے 48 گھنٹوں میں ورلڈ بینک کو مطلع کیا جائے گا اور 10 دن کے اندر اصلاحی منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

ای ایس سی پی سماجی اثرات، جیسے توانائی سبسڈیز اور ممکنہ حکومتی ری اسائزنگ کے اثرات، کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ منصوبے میں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے، جس میں بجٹ سے پہلے مشاورت، یونینز اور پروفیشنل ایسوسی ایشنز سے رابطہ، سہ ماہی شہری فورمز اور اقتصادی اصلاحات پر عوامی رائے شماری شامل ہیں۔

منصوبے کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے اہم عملی تیاری کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں ملٹی ایئر پبلک ریسورس ریفارم پروگرام کے فیز ون کو نافذ کرنا شروع کر دے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی اداروں کو جدید بنانے، مالی شفافیت بڑھانے اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں مدد دے گا جبکہ ماحولیاتی اور سماجی تحفظات عمل درآمد کا مرکز رہیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.