ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، آبنائے ہرمز میں ہر جہاز کو نشانہ بنانے کے جواب میں پل اور بجلی گھر تباہ کرنے کا اعلان
- گزشتہ ماہ طے پانے والے عبوری جنگ بندی معاہدے کے ٹوٹنے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان حملوں میں شدت آ گئی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک بار پھر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جب بھی تہران کسی بحری جہاز کو نشانہ بنائے گا، امریکا اس کے جواب میں ایران کے کسی پل یا بجلی گھر پر حملہ کرے گا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا، ”جب بھی اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرے گا، امریکا ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو بمباری کر کے تباہ کر دے گا، خواہ وہ تہران سمیت دارالحکومت کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔“
گزشتہ ماہ طے پانے والا عبوری جنگ بندی معاہدہ ٹوٹنے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان حملوں میں شدت آ گئی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی کشمکش مزید گہری ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ دوبارہ چھڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب، بین الاقوامی قانون کے متعدد ماہرین اور عالمی رہنماؤں نے ٹرمپ کی جانب سے ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، کیونکہ عالمی قوانین کے تحت شہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت ہے۔






















Comments