BR100 Increased By (0.07%)
BR30 Increased By (0.11%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.77 Increased By ▲ 0.30 (0.53%)
BIPL 24.87 Increased By ▲ 0.24 (0.97%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.13%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
DFML 18.07 Increased By ▲ 0.58 (3.32%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -0.22 (-0.12%)
FABL 93.65 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
FCCL 51.84 Increased By ▲ 0.19 (0.37%)
FFL 14.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 304.38 Increased By ▲ 0.60 (0.2%)
HUBC 199.25 Increased By ▲ 0.29 (0.15%)
HUMNL 9.93 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.33 (1.26%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
OGDC 314.45 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 14.73 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 238.05 Decreased By ▼ -1.57 (-0.66%)
PPL 220.91 Decreased By ▼ -0.45 (-0.2%)
PRL 91.51 Increased By ▲ 0.29 (0.32%)
SNGP 90.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
پاکستان

گل احمد کے گودام میں آتشزدگی ، نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے تحقیقات جاری

  • کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے انشورنس فراہم کنندگان ودیگر کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (جی اے ٹی ایم) کے ایک گودام میں آگ لگ گئی، جس سے کچھ ملازمین اور مستقل اثاثے متاثر ہوئے۔ اس واقعے کی اطلاع کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو دی۔

بڑی ٹیکسٹائل ملز میں شامل جی اے ٹی ایم نے کہا ہے کہ نقصان کی نوعیت اور اس کے ممکنہ آپریشنل اثرات کا جائزہ لینے کے لیے جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ متاثرہ اسٹاک مکمل طور پر جامع انشورنس پالیسیوں کے تحت کور تھے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ وہ انشورنس فراہم کنندگان، حفاظتی حکام اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے ،تاکہ صورتحال کو مؤثر طریقے سے سنبھالا جا سکے اور کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔ مزید معلومات جانچ مکمل ہونے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

ستمبر میں ملز نے اپنے برآمدی ملبوسات کے شعبے کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ مسلسل آپریشنل نقصانات، بڑھتی ہوئی لاگتیں، پالیسی تبدیلیاں اور علاقائی مقابلہ جات بتائی گئی تھیں۔

کمپنی نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف برآمدی ملبوسات کے شعبے سے متعلق ہے اور وہ دیگر اہم شعبوں جیسے ہوم ٹیکسٹائل، سپننگ اور ویونگ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

گل احمد گروپ 1900 کی دہائی سے بطور ٹیکسٹائل ٹریڈر کام کر رہا ہے، تاہم گروپ نے 1953 میں گل احمد ٹیکسٹائل ملز (جی اے ٹی ایم ) کے طور پر مینوفیکچرنگ شروع کی اور 1955 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

جی اے ٹی ایم ایک جامع ٹیکسٹائل مل ہے جو ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار اور فروخت میں مشغول ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مضبوط موجودگی کے علاوہ کمپنی کی ریٹیل بزنس میں بھی خاص پہچان ہے۔

ریٹیل کاروبار کراچی سے شروع ہوا اور ملک بھر میں 40 سے زائد اسٹورز تک پھیل گیا، جہاں فیشن اور ملبوسات کے ساتھ ساتھ ہوم ایکسیسریز کی مصنوعات بھی دستیاب ہیں۔

Comments

Comments are closed.