BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیراعظم نے ارٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی "پرائم منسٹر آفس سسٹم " کا افتتاح کر دیا

  • وزیراعظم آفس کے مطابق نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم شہباز شریف کی ہر ہدایت کو ریکارڈ، مانیٹر اور ٹریک کرکے حکمرانی کا نظام جدید بنائے گا
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی پرائم منسٹر آفس سسٹم (پی ایم او ایس) کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت روایتی کاغذی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل عمل سے بدل دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ حکام کو نئے اے آئی پر مبنی سسٹم کے فوری اور مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اس سسٹم کو ایک انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم قرار دیا جو وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہر ہدایت کو ریکارڈ، منتقل، مانیٹر اور ٹریک کر کے حکمرانی کے نظام کو جدید بنائے گا۔حکومتی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے بعد وہ ان میں سے کسی کو بھی ہاتھ میں فائل اٹھائے دیکھنے کی توقع نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہر معاملے پر اسی نظام کے ذریعے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس سسٹم کو تیار کرنے اور فعال بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ اور سیکرٹری آئی ٹی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔انہوں نے تمام وزارتوں اور سرکاری شعبوں پر زور دیا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو اپنائیں، کیونکہ اس سے حکومت کی نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو اے آئی پر مبنی اس پلیٹ فارم اور اس کے مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ پی ایم او ایس پاکستان میں پہلا ایسا سرکاری پلیٹ فارم ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو فیصلے سازی اور عملدرآمد کی نگرانی کے بنیادی جزو کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو وفاقی حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

بریفنگ کے مطابق پی ایم او ایس کو مرکزی حکومت کی سطح پر تیار کیا گیا ہے، تاکہ تمام سرکاری مشینری تک وزیراعظم کی ہدایات کی موثر منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے اور مقررہ معیار کے مطابق بروقت عملدرآمد کو ممکن بنایا جا سکے۔یہ سسٹم ایک محفوظ آئی ٹی ماحول میں تجزیاتی ڈیٹا اور ترتیب شدہ معلومات کو یکجا کر کے فیصلے سازی میں معاونت فراہم کرنے والے ایک محفوظ تکنیکی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی ایم او ایس حکومت کو تکنیکی، انسانی اور مالی وسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے قابل بنا کر مسلسل پالیسی سازی اور بہتر معاشی نتائج حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔وزیراعظم آفس میں اس پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کا مقصد اعلیٰ ترین سطح پر انتظامی اصلاحات کو نافذ کرنا ہے، جس کے بعد اسے دیگر تمام انتظامی ڈھانچوں تک وسعت دی جائے گی۔اس پلیٹ فارم کے مرکز میں ایک جامع ڈیجیٹل ذخیرہ (ڈیجیٹل ریپوزٹری) موجود ہے جو وزیراعظم کی جاری کردہ ہر ہدایت کو اس پر ہونے والے مکمل عملدرآمد کے ریکارڈ کے ساتھ محفوظ کرتا ہے، جس سے پی ایم او ایس ایک ادارہ جاتی معلومات کا ذریعہ اور سرکاری فیصلے سازی کا ایک مستقل ریکارڈ بن جاتا ہے۔

Comments

200 حروف