عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 3980 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے کی کمی سے 5022 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.