BR100 Decreased By (-0.65%)
BR30 Decreased By (-0.91%)
KSE100 Decreased By (-0.54%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.79 Increased By ▲ 0.16 (0.65%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.81 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
DFML 18.05 Increased By ▲ 0.56 (3.2%)
DGKC 184.50 Decreased By ▼ -2.72 (-1.45%)
FABL 93.55 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.15 Decreased By ▼ -0.50 (-0.97%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.05 (-0.51%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 88.95 Decreased By ▼ -2.28 (-2.5%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 234.15 Decreased By ▼ -5.47 (-2.28%)
PPL 218.70 Decreased By ▼ -2.66 (-1.2%)
PRL 91.39 Increased By ▲ 0.17 (0.19%)
SNGP 90.25 Decreased By ▼ -0.62 (-0.68%)
SSGC 22.93 Decreased By ▼ -0.37 (-1.59%)
TELE 7.46 Decreased By ▼ -0.15 (-1.97%)
TPLP 11.98 Decreased By ▼ -0.58 (-4.62%)
TRG 55.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.7%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے اور وفاقی اختیارات سنبھالنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ شہر کی میئر میوریل باؤزر نے کہا تھا کہ ان کی پولیس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔ تنازع کی بنیاد غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم یا داخل ہونے والے افراد کی معلومات کی فراہمی ہے۔

ٹرمپ کے اس اعلان کو ناقدین نے وفاقی اداروں کے حد سے بڑھنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ ہزاروں افراد نے واشنگٹن کی سڑکوں پر مظاہرے کیے۔ مظاہرین ٹرمپ کی جانب سے اگست میں نیشنل گارڈ کے دستوں کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ صدر نے اس اقدام کو دارالحکومت میں قانون، نظم اور عوامی تحفظ کی بحالی کے لیے ضروری قرار دیا تھا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا کہ محض چند ہفتوں میں شہر نے دہائیوں بعد تیزی سے ترقی کی ہے اور وہاں تقریباً کوئی جرم باقی نہیں رہا۔ انہوں نے اس صورتحال کا الزام ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہی باؤزر پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کو عدم تعاون سے آگاہ کرے۔

خیال رہے کہ نیشنل گارڈ عام طور پر امریکی ریاستوں کے گورنرز کے ماتحت رہتی ہے، لیکن وفاقی سروس میں بلائے جانے پر صدر کے احکامات پر عمل کرتی ہے۔ تاہم واشنگٹن ڈی سی کی نیشنل گارڈ براہ راست صدر کو جوابدہ ہے۔

Comments

Comments are closed.