کاروبار اور معیشت
اینگرو فرٹیلائزرز کا 15 ستمبر سے پلانٹ بند کرنے کا اعلان
اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ (ایف ای ایف ٹی)، جو اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے نے اعلان کیا ہے کہ...
اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ جو اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بنیادی پلانٹ کی شیڈولڈ مرمت 15 سے 30 ستمبر تک کی جائے گی۔
کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں بتایا کہ یہ مرمت پلانٹ کی پائیدار، محفوظ اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔
اینگرو فرٹیلائزرز ملک میں کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی تیاری، خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ لاجسٹکس کی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔
























Comments
Comments are closed.