BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

اکانامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) نامی معاشی تھنک ٹینک نے تجویز دی ہے کہ پالیسی شرحِ سود کو فوری طور پر موجودہ 11 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کیا جائے تاکہ سیلاب کے بعد زرعی اور صنعتی شعبوں کی بحالی میں مدد مل سکے۔

تھنک ٹینک نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور اب معیشت کے استحکام کے لیے صنعتی ترقی کو مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ صنعتوں کو مسابقتی فنانسنگ لاگت کے ساتھ چلانا چاہتی ہے یا موجودہ ناقابلِ برداشت قرض لاگت کے ساتھ ۔

اکانامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے مطابق شرحِ سود میں کمی سے حکومت کو سالانہ 3 کھرب روپے کی بچت ہوسکتی ہے، جسے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے مختص کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ قرض کی لاگت میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صنعت زرعی شعبے کے نقصانات کی جزوی طور پر تلافی کر سکے گی۔ البتہ خبردار کیا گیا کہ شرح سود بلند رکھنے سے صنعتی ترقی کا گلا گھٹ رہا ہے۔

تھنک ٹینک نے مزید تجویز دی کہ دوسرے مرحلے میں شرح سود کو 9 فیصد سے مزید کم کرکے 6 فیصد کیا جائے، اور متنبہ کیا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب سے چاول کی فصل کا 60 فیصد، کپاس کا 35 فیصد اور گنے کا 30 فیصد متاثر ہوا ہے جبکہ تقریباً 40 فیصد لیبر فورس بھی متاثر ہوئی ہے۔

اس کے نتیجے میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.2 فیصد تک سست ہونے کا امکان ہے جبکہ تجارتی خسارہ مزید 1.9 ارب ڈالر بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ای پی بی ڈی نے زور دیا کہ سیلاب کے بعد پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا معیشت کے لیےناقابلِ برداشت ہوگا، جس سے مالی دباؤ بڑھے گا اور صنعتی ترقی رُک جائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.