روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات کریں گے۔ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں سے زائد عرصے میں پہلا باقاعدہ طور پر اعلان کردہ رابطہ ہوگا۔
پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان جنوری میں ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے باقاعدگی سے رابطے ہو رہے ہیں، جن میں یوکرین تنازع اور اقتصادی تعاون جیسے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔
پیوٹن نے یہ نہیں بتایا کہ جمعرات کی کال میں کن معاملات پر بات چیت ہوگی۔
انہوں نے ماسکو میں ایک نمائش مرکز کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج امریکی صدر سے بات کروں گا۔
ٹرمپ نے بھی ”ٹروتھ سوشل“ پر اس کال کی تصدیق کی، اور بتایا کہ کال کا آغاز صبح 10 بجے (1400 جی ایم ٹی) ہوگا۔
اگرچہ روس یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن حالیہ ہفتوں میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی تعریف کی ہے۔
پچھلے ہفتے پیوٹن نے کہا تھا کہ انہیں ٹرمپ کا ”بہت احترام“ ہے اور امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، جس پر ٹرمپ نے پیوٹن کے بیان کو ”بہت اچھا“ قرار دیا تھا۔
Comments