BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

دفاعی گاڑیاں: وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کر دی

وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی دفاعی اداروں اور ان کی مکمل ملکیتی کمرشل...
شائع اپ ڈیٹ

وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی دفاعی اداروں اور ان کی مکمل ملکیتی کمرشل ذیلی کمپنیوں کو دفاعی نوعیت کی گاڑیوں، ہیلی کاپٹروں اور ان کے پرزہ جات کی درآمد اور بعد ازاں برآمد کی اجازت دے دی ہے۔

جون 2025 میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر وزارت تجارت کی اس تجویز کی منظوری دی تھی۔

ایس آئی ایف سی نے وزارت تجارت سے درخواست کی تھی کہ امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی جائے تاکہ ریاستی ملکیتی دفاعی اداروں اور ان کی مکمل ملکیتی کمرشل ذیلی کمپنیوں کو دفاعی نوعیت کی گاڑیوں، ہیلی کاپٹروں اور اسمبلیز کی درآمد اور بعد ازاں برآمد کی اجازت دی جا سکے۔

اس ضمن میں ایس آئی ایف سی میں دو کمپنیوں—ایرو سلوشنز اور مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ—کی درخواست پر اجلاس منعقد ہوئے جن میں وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار، وزارت صنعت و پیداوار، ایف بی آر اور وزارت تجارت کے نمائندگان نے شرکت کی اور اس تجویز کی حمایت کی تاکہ دفاعی برآمدات کے امکانات کو فروغ دیا جا سکے۔

ایس آر او 118 کے مطابق، وزارت تجارت نے اختیارات کے تحت امپورٹس اینڈ ایکسپورٹس (کنٹرول) ایکٹ 1950 کے سیکشن 3(1) کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درج ذیل ترامیم کی ہیں:

آرڈر کی شق 5، ذیلی شق (1) میں: شق (بی) کے آخر میں موجود ”اینڈ“ کو حذف کر دیا گیا ہے شق ( سی) کے آخر میں موجود فل اسٹاپ کی جگہ ”; اینڈ“ شامل کیا گیا ہے اور نئی شق ( ڈی) کا اضافہ کیا گیا ہے:

”(ڈی) ریاستی ملکیتی دفاعی پیداوار ادارے اور ان کی مکمل ملکیتی کمرشل ذیلی کمپنیاں، جو ایف بی آر کی ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں رجسٹرڈ ہوں، انہیں صرف برآمدی مقصد کے لیے مینوفیکچرنگ، ری بلڈنگ، انسپیکشن، مرمت، اوور ہالنگ، اپ گریڈیشن یا ویلیو ایڈیشن کے لیے دفاعی پیداوار ڈویژن سے این او سی کی بنیاد پر درآمد کی اجازت ہو گی۔“

شق 13 میں: شق (بی) میں ”ایئرلائنز“ کے بعد درج ذیل الفاظ کا اضافہ کیا گیا: ”دفاعی ڈویژن اور دفاعی پیداوار ڈویژن کے ایوی ایشن ایم آر او ادارے اور ان کی کمرشل ذیلی کمپنیاں جو ایف بی آر کی ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں رجسٹرڈ ہوں“ شق (کیو) کے آخر میں ”اینڈ“ کو حذف کر دیا گیا شق (آر) کے آخر میں ”; اینڈ“ شامل کیا گیا اور اس کے بعد نئی شق (ایس) کا اضافہ کیا گیا:

”(ایس) ایسی گاڑیوں یا چیسز کی عارضی درآمد، قطع نظر اس کی تیاری کے سال کے، جو ریاستی ملکیتی دفاعی پیداوار اداروں اور ان کی مکمل ملکیتی کمرشل ذیلی کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کی ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے تحت بُلٹ پروف بنانے یا آرمورنگ کے لیے برآمدی مقصد کے تحت درآمد کی جائیں، بشرطیکہ انہیں وزارت دفاعی پیداوار اور وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے این او سی حاصل ہو۔“

ایپینڈکس-B، پارٹ-II، سیریل نمبر 29 میں کالم (4) کے آخر میں موجود فل اسٹاپ کی جگہ کولن لگا کر درج ذیل وضاحت کا اضافہ کیا گیا:

”بشمول یہ کہ، ریاستی ملکیتی دفاعی پیداوار اداروں اور ان کی مکمل ملکیتی کمرشل ذیلی کمپنیوں کے ایوی ایشن ایم آر او یونٹس، جو ایف بی آر کی ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں رجسٹرڈ ہوں، انہیں بھی برآمدی مقصد کے لیے سامان درآمد کرنے کی اجازت ہو گی، بشرطیکہ وزارت دفاعی پیداوار سے این او سی حاصل کیا جائے۔“

ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت دفاعی منصوبوں کی ان پٹ آئوٹ پٹ ریشو (آئی او آر ایس) کے تعین کے لیے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) سے منظوری کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ یہ منصوبے حساس نوعیت کے حامل ہیں۔ اس کے بجائے آئی او آر ایس کا تعین وزارت دفاعی پیداوار کی تشکیل کردہ کمیٹی کرے گی۔

متعلقہ کسٹمز رولز میں ترمیم بھی مالی و اکاؤنٹنگ میکنزم فار پاکستان-سعودی عرب دفاعی منصوبہ جات اور دیگر دفاعی برآمداتی منصوبوں کے تحت جاری عمل کا حصہ ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار نے اس کمیٹی کی تشکیل کے لیے تجاویز ایف بی آر کو ارسال کر دی ہیں، اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اسے تمام متعلقہ اداروں اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.