BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Decreased By (-0.07%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.01 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.44 Increased By ▲ 0.09 (0.3%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.90 Increased By ▲ 0.45 (0.23%)
FABL 94.14 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 52.94 Increased By ▲ 0.15 (0.28%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 307.40 Increased By ▲ 1.30 (0.42%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.14 (0.53%)
MLCF 93.58 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
OGDC 315.65 Decreased By ▼ -1.08 (-0.34%)
PAEL 35.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 14.95 Increased By ▲ 0.27 (1.84%)
PIOC 243.68 Increased By ▲ 0.47 (0.19%)
PPL 225.50 Decreased By ▼ -1.41 (-0.62%)
PRL 93.44 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.89 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.99 Increased By ▲ 0.43 (0.76%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پہلی رورو شپمنٹ کی کراچی آمد، 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں درآمد

  • ایم وی گرانڈے شنگھائی کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ پر لنگر انداز
شائع اپ ڈیٹ

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں، اس کے ساتھ ہی آٹوموبائل درآمدات کے لیے اس خصوصی بحری نقل و حمل کی سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

ایم وی گرانڈے شنگھائی کراچی پورٹ پر واقع کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (کے جی ٹی ایم ایل) پر لنگر انداز ہوا جہاں گاڑیوں کو براہِ راست جہاز سے ڈرائیو کرکے اتارا گیا جس کی وجہ سے کرینوں کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا کہ یہ آمد پاکستان کے بحری شعبے کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جہاز کی آمد گزشتہ ماہ بحری امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کے دوران ان کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی رو رو شپمنٹ کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔

رو رو شپمنٹ بحری نقل و حمل کا ایک انتہائی موثر طریقہ ہے جس میں پہیوں والی کارگو جیسے کاریں، ٹرک اور بھاری مشینری کو جہاز میں نصب ریمپ کے ذریعے براہِ راست جہاز پر چڑھا دیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار کنٹینر شپنگ کے مقابلے میں نمایاں طور پر تیز اور اکثر زیادہ سستا ہوتا ہے کیونکہ اس میں کرینوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

جنید انور چوہدری نے کہا کہ یہ آپریشن پاکستان کی تجارتی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا، جدید بندرگاہی انفرااسٹرکچر ملک کو بین الاقوامی شپنگ کے معیارات کی جانب بڑھنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ عالمی معیار کی جدید شپنگ سروس کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی رورو کھیپ پاکستان کے عالمی کلین موبلٹی اور پائیدار نقل و حمل کی سپلائی چین میں بتدریج شمولیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے بحری شعبے کو مضبوط بنانے اور عالمی شپنگ نیٹ ورکس کے ساتھ پاکستان کے روابط کو بہتر بنانے کے مقصد سے شروع کیے گئے اقدامات کی حمایت کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملکی بندرگاہوں نے حال ہی میں کئی اہم میری ٹائم آپریشنز سرانجام دیے ہیں جو بندرگاہوں کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے اور ملک کی لاجسٹک اور شپنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

Comments

200 حروف