ای گیٹ منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں : وزیراعظم آفس پی اے اے سے خریداری کی شفافیت پر جواب طلبی کیلئے تیار
- قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور شفافیت سے متعلق خدشات پر پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کو شدید تنقید کا سامنا
پارلیمانی جانچ پڑتال کے بعد وزیراعظم آفس (پی ایم او) مجوزہ 20 ارب روپے کے آٹومیٹڈ بارڈر کنٹرول ای گیٹ منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) سے جواب طلب کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے سامنے آیا، جہاں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے ) اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی ) کے خطوط کا جائزہ لیا گیا۔
ٹی آئی پی کا الزام ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کے اس منصوبے کا ٹھیکہ شفافیت اور پی پی آر اے رولز 2004 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مخصوص کمپنی کو دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ ابھی کسی فرم کو ٹھیکہ نہیں دیا گیا اور عمل سخت شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔ تاہم پی پی آر اے نے خبردار کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر ٹھیکہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی نے پی پی آر اے قوانین کے مطابق کھلی اور مسابقتی بولی کے ذریعے عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026
























Comments