دنیا
ایرانی حملے کے بعد کویت کے بجلی گھر اور ڈی سیلینیشن پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی
- وزارت کے مطابق آگ پر قابو پانے اور متاثرہ تنصیبات کی مرمت کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
کویت کی وزارت بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی نے ہفتہ کو بتایا کہ ایرانی حملے کے بعد ایک بجلی گھر اور سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے (ڈی سیلینیشن) پلانٹ میں آگ لگ گئی، جس کے باعث بجلی پیدا کرنے والے متعدد یونٹس بند کر دیے گئے۔
وزارت کے مطابق آگ پر قابو پانے اور متاثرہ تنصیبات کی مرمت کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی جنگی طیاروں کے اجتماع کے مقام اور بٹیلکو نامی انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ دعویٰ ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کویت کی الاحمدی بندرگاہ پر امریکی بحریہ کے ایندھن سپورٹ جیٹی اور امریکا کے سگنلز و مواصلاتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔

























Comments